اندرونی منگولیا کی ہوا سے بجلی پیداوار کی صلاحیت 10 کروڑ کلو واٹ سے تجاوز کر گئی

ہوہوت(شِنہوا)چین کے شمالی اندرونی منگولیا خودمختار علاقے میں نومبر کے آخر تک ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت 10 کروڑ 3 لاکھ 30 ہزار کلو واٹ (کے وی) تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں یہ ملک کا پہلا صوبائی سطح کا علاقہ بن گیا جس کی ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 10 کروڑ کلو واٹ سے تجاوز کر گئی۔
علاقائی توانائی انتظامیہ کے مطابق اندرونی منگولیا میں نئی توانائی کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت 15 کروڑ 40 لاکھ کلو واٹ تک پہنچ گئی جس نے اسے ملکی سطح پر ایک قائدانہ مقام پر برقرار رکھا۔
جنوری سے نومبر کے دوران نئی توانائی کی پیداوار 250 ارب کلوواٹ آور (کے ڈبلیوایچ) تک پہنچی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 33 فیصد کا اضافہ ہے۔ مجموعی طور پر 87 ارب کے ڈبلیو ایچ نئی توانائی دیگر علاقوں میں منتقل کی گئی جو 46 فیصد اضافہ ہے۔
اندازہ ہے کہ 163 ارب کے ڈبلیو ایچ نئی توانائی مقامی سطح پر استعمال ہوئی جو علاقے کی مجموعی بجلی کی کھپت کا 32.8 فیصد بنتی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
خارجی کمانڈرز منشیات کے عادی، غیراخلاقی حرکات میں ملوث ہیں: گرفتار دہشت گرد
ایران کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی، معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان پر ٹیکس کمی کا امکان
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر