محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے موسم بارے اہم پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے موسم بارے اہم پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں 20 سے 22 دسمبر کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 دسمبر کو بلوچستان میں داخل ہوگا، اس دوران گرج چمک کے ساتھ بارش پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 19 اور 20 دسمبر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیر میں بارش بھی ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق 19 دسمبر کو چترال، دیر، سوات، پشاور ، چارسدہ، نوشہرہ، سمیت مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر شدید برفباری کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی تیز بارش کا امکان ہے، 20 دسمبر (رات) سے 21 سمبر کے دوران مری اور گلیات میں تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق 20 اور 21 دسمبر کو سرگودھا، خوشاب فیصل آباد حافظ آباد، گوجرانوالہ سیالکوٹ، لاہور، میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کا اندیشہ ہے، ایسی صورتحال میں شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر