صدر مملکت نے اہم قانون سازی کی منظوری دیدی، دانش سکولز اتھارٹی بل واپس بھجوا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے دانش سکولز اتھارٹی بل وزیر اعظم کو واپس بھجوا دیا۔
ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 صوبائی مشاورت کی ضرورت کے پیش نظر نظر ثانی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کو واپس بھجوایا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ صوبوں میں دانش سکولوں کے قیام کی متعلقہ صوبائی حکومتوں سے پیشگی مشاورت ناگزیر ہے۔علاوہ ازیں صدر مملکت وزیراعظم کے مشورے پر اہم قانون سازی کی منظوری دے دی ہے۔صدر مملکت نے وزیر اعظم کے مشورے پر قانون شہادت (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی، آصف زرداری نے کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایڈ میڈیکل سائنز بل 2025 کی توثیق بھی کر دی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیشنل کمیشن فار مائنورٹیز رائٹس بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر