وزیراعلیٰ کے پی کا شہید فورسز کے ورثاء کیلئے مالی امداد بڑھانے کا اعلان

پشاور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مئی 2025 کے بھارتی بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے فورسز کے ورثاء کے لیے مالی امداد میں مزید اضافے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے مئی 2025 کے بھارتی بزدلانہ حملے میں خیبر پختونخوا سے فورسز شہداء کے ورثاء کی ملاقات ہوئی، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہر قدم پر مکمل تعاون کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سہیل آفریدی نے شہداء کے ورثاء کے لیے کابینہ سے منظور شدہ 50 لاکھ روپے رقم میں 50 لاکھ روپے مزید اضافے کا اعلان کیا جبکہ جنگ میں خیبر پختونخوا سے زخمی اہلکار کے لیے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کرنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی لازوال قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہیں حق کی راہ میں شہید کبھی نہیں مرتے، شہادت مسلمان کے لیے سب سے اعلیٰ اور مثالی موت ہے۔وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مزید کہا ہے کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، خیبر پختونخوا حکومت انکے ورثاء کا بھرپور خیال رکھے گی۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر