بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات روکنا تمام جماعتوں کا مطالبہ ہے: سرفراز بگٹی

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی صوبے میں بلدیاتی انتخابات روکنا تمام سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے۔
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کیا بارش برسانا میرے بس میں ہے؟ صوبے میں خشک سالی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پروگرام کیا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات بلوچستان میں زیادہ ہیں، قدرتی آفات صوبوں کے نہیں ہوتے، محدود وسائل میں کلائمٹ فنڈ قائم کیا ہے۔میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی شرح میں واضح کمی دیکھی جاری ہے، ماضی میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کو عدالت نے روکا، کون سے انتخابات ہیں جس کی مدت 8 ماہ ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے گورنر کو درخواست دی کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جائیں۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ کون چاہتا ہے کہ مار ڈھاڑ ہو،کونسی حکومت چاہتی معصوم لوگ مارے جائیں، ریاست کا کام حکومت کی رٹ قائم کرنا ہے، ایک سال میں 700 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ سلطان گولڈن ہمارے بزرگ ہیں، اُنہوں نے ایک بار پھر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر