مسیحی برادری کی موجیں، سندھ حکومت کا کرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان

کراچی(نیشنل ٹائمز) حکومت سندھ نے 25 دسمبر کے ساتھ ساتھ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
حکومت سندھ کے محکمے سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے کرسمس کے موقع پر صرف مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر 2025 کو بھی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری، خودمختار اور نیم سرکاری ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسل، جو حکومت سندھ کے زیرانتظام ہیں، میں چھٹی ہوگی تاہم انتہائی اہم خدمات سے وابستہ افراد اس میں شامل نہیں ہوں گے۔علاوہ ازیں حکومت سندھ نے 25 دسمبر کو یوم قائد اعظم اور کرسمس کی مناسبت سے عام تعطیل کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کا تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ کے تحت چلنے والی کارپوریشنز اور لوکل کونسلز پر بھی اطلاق ہوگا۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر