سہیل آفریدی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا اچانک دورہ، شہریوں کی شکایات پر نوٹس

پشاور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا رات گئے اچانک دورہ کیا جہاں شہریوں نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں مریض رلتے رہتے ہیں جبکہ انتظامیہ اور عملہ دورانِ ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال میں مصروف رہتا ہے جس کے باعث علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔وزیر اعلیٰ نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد ہسپتال انتظامیہ، سرکاری سکول اساتذہ اور تمام سرکاری ملازمین دورانِ ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہیں کریں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی ڈاکٹر یا عملے کو ڈیوٹی کے دوران موبائل استعمال کرتے دیکھیں تو اس کی ویڈیو بنا کر بھیجیں تاکہ فوری کارروائی کی جائے، آپ شکایت بھیجیں باقی کام میرا ہے، ہم شکایت سیل کو فعال بنانے جا رہے ہیں تاکہ عوام کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔مزید برآں انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو فوری اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی سخت ہدایات بھی جاری کیں۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر