معاشی بحران سے آئی ایم ایف نہیں کراچی نکال سکتا ہے: مصطفیٰ کمال

کراچی (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ معاشی بحران سے آئی ایم ایف نہیں کراچی نکال سکتا ہے۔
شہرِ قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کی تمام صورتحال جانتا ہوں جو سینٹرل ایشیا کا گیٹ وے ہے، شہرمیں90فیصد شہری پینےکا پانی خرید کرپیتےہیں، یہاں کی لائنوں سے پانی چوری کرکےہمیں ہی بیچا جاتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کراچی دودھ دینے والی گائےہےاسے چارہ توکھلاؤ، آپ کومعاشی بحران سے آئی ایم ایف نہیں کراچی نکال سکتاہے، پانی چوری کرنےوالوں کے پیچھےبھی بڑے بڑے لوگ ہے۔وفاقی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن ہم سےمقابلہ نہیں کرسکتا، ہمارا مسئلہ اپنے لوگوں سے ہے، کراچی چلےگا تو پاکستان چلے گا، بطور میئر کراچی میں 30 ہزار کروڑ کے ترقیاتی کام کرائے، کوئی مجھ پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران سےآئی ایم ایف نہیں، کراچی نکال سکتا ہے، ایم کیوایم واحد پارٹی ہے جس نےاپنا لیڈر فارغ کیا ہے، ہم جی بھائی، جی بھائی کرتے تھے ہم نے بغاوت کی اور لیڈر کو فارغ کردیا، یہ کام ہم نے کیا کسی نے باہرسے آکرنہیں کروایا۔وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ اللہ کا شکرہے، آخری بار یہ شہراللہ نے ہمارے ہاتھوں سے بنوایا، ترقی یافتہ ملکوں میں مقامی حکومتوں کا نظام ہے، ملکی ترقی کے لیے مقامی حکومتوں کا مضبوط نظام ناگزیر ہے، ہمارے ہاں مقامی حکومتوں کا نظام فراڈ ہے۔مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ این ایف سی سے پیسے لے رہے ہیں، وزرائےاعلیٰ اضلاع کو پیسے نہیں دے رہے، ڈسٹرکٹ کے پیسے براہ راست اُنہیں دیے جائیں۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر