سٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کم ہو کر 10.5 فیصد پر آ گئی

کراچی (نیشنل ٹائمز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق نئی شرحِ سود 10.50 فیصد مقرر کی گئی ہے۔معاشی ماہرین کی توقع تھی کہ شرحِ سود کو 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا جائے گا، تاہم مانیٹری پالیسی کمیٹی نے غیر متوقع طور پر شرحِ سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل مئی 2025 میں سٹیٹ بینک نے شرحِ سود میں 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کی تھی، جس کے بعد مسلسل کئی ادوار تک شرحِ سود 11 فیصد پر برقرار رکھی گئی تھی۔
نئی مانیٹری پالیسی کےاہم نکات
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کے اہم نکات جاری کر دیئے، جس کے مطابق شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش موجود تھی اس کے باوجود محتاط مانیٹری پالیسی دی گئی۔سٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق نئی مانیٹری پالیسی معاشی نمو کو سہارا دے گی، مہنگائی کی شرح مالی سال 2026 کے دوران 5 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گی۔عالمی منڈی میں اجناس کی قیمتیں نسبتاً معتدل رہنے کی توقع ہے، بڑی صنعتوں کی پیداوار مالی سال 2026 کی پہلی سہہ ماہی میں 4.1 فیصد کے ساتھ بہتر رہی۔اعلامہ کے مطابق آٹو موبائل، کھاد، ماور سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا، زرعی شعبے میں گندم کی کاشت بھی بہتر رہی۔سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی جی ڈی پی گروتھ 3.25 فیصد سے 4.25 فیصد کے درمیان رہے گی، جولائی یا اکتوبر رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 70 کروڑ ڈالر رہا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر