صدر اور وزیراعظم کا بونڈائی بیچ حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بونڈائی بیچ حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے درد کو بخوبی سمجھتا ہے، پاکستان دہشت گردی کیخلاف اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کیخلاف تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشکل گھڑی میں آسٹریلیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے، مشکل گھڑی میں آسٹریلیا کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم نے آسٹریلوی ہم منصب کو اظہار یکجہتی کا پیغام بھی بھیجا۔وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی انسانیت کیخلاف ناقابل معافی جرم ہے، پاکستان کو روزانہ اس خطرے کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ میں 2 پولیس اہلکاروں اور بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہوئے ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین کو فون کیا اور کہا کہ دکھ کی گھڑی میں ہرپاکستانی آسڑیلیا کے ساتھ ہے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین کا کہنا تھا کہ سڈنی واقعہ سیاہ دن ہے، لوگوں کی زندگیاں بچانے والا مسلم شہری آسٹریلیا کا ہیرو ہے۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر