پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں: وزیراعظم

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بحران سے نکل آیا ہے، ہمارے معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں۔
نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریگولیٹری اصلاحات کے اجرا کی تقریب میں شرکت پر خوشی ہے، اصلاحات کا مطالبہ عوام اور کاروباری طبقے کی گزشتہ کئی دہائیوں سے خواہش تھی۔وزیراعظم نے بتایا کہ کاروباری برادری، سرمایہ کار پیچیدہ قوانین اور غیر ضروری ضوابط سے پریشان تھے، حکومت سنبھالی تو پاکستانی معیشت نازک صورتحال سے دوچار تھی، ملک عملی طور پر مالی دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مہنگائی بے قابو تھی، پالیسی ریٹ معیشت کو مفلوج کرچکا تھا، ملک میں کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار تھیں، ہماری حکومت نےبہترین حکمت عملی کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان بحران سے نکل چکا ہے، ہمارے معاشی اشاریے بہتر ہوچکے ہیں، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی ہے، معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر