گیس کا گردشی قرضہ: پٹرولیم مصنوعات پر مزید 5 روپے ڈیوٹی بڑھانے کی تیاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت نے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر مزید 5 روپے پی ڈی ایل بڑھانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کے گردشی قرضے 3180 ارب میں سے 17 سو ارب روپے کی سیٹلمنٹ کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے، 14 سو ارب روپے نان ریکوری، لائن لاسز، ٹیرف ڈیفرینشل، 3 سو ارب روپے ٹیکس اور سود کے شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ آئندہ 6 برسوں کے دوران ختم کر دیا جائے گا، تجاویز میں شامل ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر مزید 5 روپے پٹرولیم ڈولپمنٹ لیوی بڑھا دی جائے، گیس کمپنیوں سے ملنے والے ڈیویڈنڈ کو واپس منتقلی سے گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے سیٹل کیا جائے۔تجویز دی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے اضافی پی ڈی ایل عائد کرنے سے ساڑھے 5 سو ارب روپے وصول ہوں گے، ڈیویڈنڈ اور اضافی ٹیرف لگا کر تقریبا 7 سو ارب روپے گردشی قرضہ کیلئے ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ منصوبے کے تحت ایل این جی کارگوز میں کمی لا کر 5 سو ارب روپے کے لگ بھگ بچت کی جائے گی، گیس سیکٹر گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے منصوبے کی وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ سے منظوری لی جائے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر