فیلڈ مارشل اور ایئر چیف مارشل کو مبارکباد، وطن کا دفاع ناقابل تسخیر بنائینگے: وزیراعظم

اسلام آبا(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے تاریخی تقرر پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ قوم کی سلامتی کے محافظ کے طور پر ان کی قیادت نے ہماری بہادر مسلح افواج کو معرکہ حق میں فیصلہ کن فتح کی جانب رہنمائی کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ہمیشہ جنگ کے دوران ان کی جرات مندانہ اور بہادرانہ قیادت کو یاد رکھیں گے، وہ قیادت جس نے مسلح افواج کو متحد کیا، پوری قوم کو ایک قیادت تلے جمع کیا، اور وطنِ عزیز کے لیے تاریخی کامیابی کو یقینی بنایا۔ وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، قدرتی آفات سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیتوزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی مدتِ ملازمت میں توسیع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کی مثالی قیادت میں پاک فضائیہ نے بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دشمن کے سات طیارے اور جدید میزائل ڈیفنس سسٹم تباہ کیے، اور پاکستان کی فضائی برتری کو مزید مضبوط کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام قومی ادارے دفاع، ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں، ہم مل کر اپنے وطن کے دفاع کو حقیقی معنوں میں ناقابلِ تسخیر بنائیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر