خیبرپختونخوا: غیر قانونی افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، 11 دسمبر کی ڈیڈلائن

پشاور(نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی گئیں، ضلع مانسہرہ پولیس نے غیر ملکی افغان مہاجرین کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن جاری کر دی۔پولیس کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری 11 دسمبر تک خود پاکستان چھوڑ دیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کو رہائش فراہم کرنے والے شہری بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے، ایسے مکان مالکان کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں گے جو غیر رجسٹرڈ یا غیر قانونی افغان باشندوں کو کرایہ پر جگہ فراہم کرتے ہیں۔خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں پہلے سے جاری کریک ڈاؤن کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے اور ضلعی پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر