سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر پی ٹی آئی اور عمران خان پر تنقید کے نشتر چلا دیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان پر تنقید کے نشتر چلا دیے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ’ایسی کی تیسی‘ والی ٹویٹ پی ٹی آئی کے لیے کی ہے، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کل بھی نہیں ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ تھوڑا سا پیچھے ماضی میں چلے جائیں تو پی ٹی آئی فوج پر اٹیک کرتی نظر آئی جبکہ اس سے پہلے وہ جنرل باجوہ کو جمہوریت کا بادشاہ کہتی تھی، یہ کہتے تھے کہ فوج آوازیں ٹیپ کرسکتی ہے حتیٰ کہ کمرے کی ویڈیو بنا سکتی ہے، یہ سب بیانیہ عمران خان کا تھا۔سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان تسبیح لے کر آئی ایس پی آر سے بھی آگے فوج کا سبق پڑھاتے تھے، پھر اِس کے بعد وہ آگ بگولہ ہوگئے اور جھگڑا شروع ہوگیا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ آج کے فیلڈ مارشل کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹایا گیا، انہیں اس لیے ہٹایا گیا کہ بیگم کی بات نہ بتاؤ، ابا کی نہ بتاؤ یہ سب چوری چکاری ہونے دو۔علاوہ ازیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ اُس کے بعد ارشد شریف کا قتل ہوجاتا ہے، وہاں سے معاملہ شروع ہوتا ہے، قتل و غارت شروع ہوجاتی ہے، اُنہی کے لوگ ا’ن پر گولیاں چلا دیتے ہیں۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر