پاکستان کا مستقبل نوجوان، آپ کی رائے سے مزید بہتری کے اقدامات کریں گے: عطا تارڑ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان ہیں آپ کی رائے سے مزید بہتری کے اقدامات کریں گے۔
وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہت سے مسائل کا حل اِسی کے تحت ہوسکتا ہے، دنیا میں سلیبس بنتے ہیں تو یونیورس کے تحت بنتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں تعلیم کا نظام یکساں ہو، کورونا کے اندر ہماری معیشت کو بہت جھٹکا لگا، چاہتے ہیں ملک میں تعلیم کا نظام یکساں ہو،آج کل کے دور میں ٹیکنالوجی کا بہت کردار ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے، ہم آپ کی رائے سے بہتری کیلئے کوشش کریں گے، کوشش کی ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے ایسی ریفارمز لائی جائیں جہاں ہیومن اٹریکشن کم ہو۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گورننس کی ریفارمز کی بات کرتے ہیں تو اس میں بھی ٹیکنالوجی کا بہت اہم رول ادا کیا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایسا شعبہ ہے جس کا کام ٹیکس کلیکشن کرنا ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کے 2سے 3سسٹم دیکھے اُن کا بہت قریب سے مشاہدہ کیا، جب تک لوکل گورنمنٹ کے سب سے کم ٹیئر کو امپاور نہیں کریں گے گورننس میں تبدیلی لانا ممکن نہیں۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر