پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج “معذوروں کا دن” منایا جا رہا ہے

لاہور(نیشنل ٹائمز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج “معذوروں کا دن” منایا جا رہا ہے جسے منانے کا مقصد معذور افراد کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان کی افادیت پر زور دینا ہے۔
اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کیلئے اس دن کو منانے کا فیصلہ 1992ء میں کیا گیا، 1992 میں اقوام متحدہ کی 47ویں جنرل اسمبلی میں ہر سال 3 دسمبر کو معذوروں کا عالمی منانے کی قرار داد منظور کی گئی، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذور افراد سے متعلق مسائل کو دور کرنا اور ان کی معاشی و سماجی ترقی کیلئے کوشش کرنا ہے۔عام طور پر لوگ محسوس کرتے ہیں معذور افراد اپنی پوری زندگی دوسروں پر بوجھ بنے رہتے ہیں جبکہ سچ یہ ہے معذوروں میں صحیح تربیت، توجہ اور صحیح کوشش نہ صرف انہیں خود انحصار بنا سکتی ہے بلکہ وہ معاشرے میں بھی مساوی زندگی گزار سکتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق معذور مرد، خواتین اور بچوں کو عموماً نظامی اور سماجی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ان کی سماجی اور معاشی حیثیت کو متاثر کرتی ہیں، جو کہ ایک تشویشناک عمل ہے، معذور افراد کے والدین اور معاشرے کا بھی فرض ہے کہ وہ ان کے ساتھ دوسرے صحت مند بچوں جیسا مساوی سلوک اور محبت کریں تاکہ وہ معاشرے کے پر اعتماد شہری بن سکیں۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر