مریم نواز کا کم عمر بچوں کو سمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اعلان

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کوگرفتار کرنے سے روک دیا۔
مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 16سال کے بچوں کو سمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا۔پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کو عوام بالخصوص طلبہ کے لیے ہفتہ آگاہی منایا جائے گا جبکہ ٹریفک کے لیے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کم عمر طلبہ یا بچوں سے زیادہ والدین کو ٹریفک قوانین سے متعلق کردار ادا کرنا چاہیے، ٹریفک قوانین عوام کی جان کی حفاظت کے لیے بنائے جاتے ہیں، عوام کو اپنی حفاظت کے لیے عادتوں کو بدلنا ہوگا، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔مریم نواز نے کہا کہ معصوم بچوں کو نہیں پکڑنا چاہتے مگر قانون کی پاسداری ضروری ہے، بچوں کا قصور نہیں، ہم نے انہیں ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں ڈالی، والدین بچوں کو روڈ سیفٹی کے لیے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کریں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھے اور بداخلاقی اور بدتمیزی نہ کی جائے۔اس سے قبل چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کم عمرڈرائیورز کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہارکیا تھا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکم عمرافراد کوگرفتارکرنے سے روک دیا تھا۔قبل ازیں جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کم عمر ڈرائیورز سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلائی جائے اور پہلے کم عمرموٹر سائیکل اورکار چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے، غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر