نیپا چورنگی واقعہ انتہائی افسوسناک، کوتاہی پر سخت ایکشن ہوگا: شرجیل میمن

کراچی(نیشنل ٹائمز) سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے نیپا چورنگی واقعہ انتہائی افسوسناک قرار دے دیا۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں جس کی بھی کوتاہی ثابت ہوئی سخت ایکشن ہوگا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، یہ واقعہ مجرمانہ غفلت ہے، سخت سزائیں ملیں گی تو ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہوں گے۔شرجیل میمن نے کہا کہ اس بحث میں نہیں جاؤں گا کون کونسلر اور کس کا ٹاؤن تھا؟ جس کی بھی کوتاہی ہے اس کو سزا ملنی چاہئے، اگر یہ میری ذمہ داری بھی بنتی ہے تو مجھے بھی مستعفی ہو جانا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بلیم گیم میں نہیں پڑیں گے، ہم حکومت میں ہیں، یہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، افسر شاہی کو اپنے دفاتر سے باہر نکلنا چاہئے، افسران اپنا کام صحیح نہیں کرتے تو پھر ہماری ذمہ داری ہے۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر