پاک بحریہ کا پی این ایس سیف سری لنکن متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر کولمبو پہنچ گیا

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)پاک بحریہ کا پی این ایس سیف سمندری طوفان ’دتواہ‘ سے متاثرہ سری لنکن شہریوں کے لیے فوری امداد لے کر کولمبو بندرگاہ پہنچ گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق اِس امدادی مشن میں پاک بحریہ کے پی این ایس سیف اور عملے نے خوراک، ضروری ادویات اور دیگر امدادی سامان سری لنکا پہنچایا ہے اور انسانی ہمدردی کے طور پر یہ امداد پہنچائی گئی ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے بحری جہازوں کے ذریعے جس امدادی سامان کی ترسیل شروع کی ہے، اِس میں خشک راشن ، پکا ہوا کھانا، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں، تمام اشیا سری لنکن حکام کے حوالے کردی گئیں ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ امداد سری لنکا کے ساتھ پاکستان کی جانب سے یکجہتی اور انسانی ہمدردی کا اظہار ہے۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے اِس امداد کا مقصد طوفان سے متاثرہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے، پاک بحریہ مزید معاونت کے لیے بھی امداد کی فراہمی جاری رکھے گی۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر