پاک فوج کے زیر اہتمام کوئٹہ میں خواتین کی سائیکل ریس

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)پاک فوج اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے شولا سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔
کوئٹہ میں 5.9 کلومیٹر کی سائیکل ریس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سائیکل ریس میں شریک خواتین نے پُرکشش اور چیلنجنگ راستے پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات، تمغے اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، سائیکل ریس میں سب سے کم عمر اور معمر شرکاء کو بھی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات دیے گئے۔شرکاء نے بلوچستان میں صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کے انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سائیکل ریس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔سائیکل ریس کی شرکاء نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس خواتین کیلئے بہت ضروری ہیں، بلوچستان میں مزید ایونٹس کرائے جائیں، بلوچستان میں خواتین کی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے اس طرح کے مزید ایونٹس بہت ضروری ہیں۔واضح رہے کہ پاک فوج قومی ترقی میں بلوچ خواتین کی شمولیت اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر