حکومت تمام فیصلے نواز شریف کے مشورے سے کرتی ہے: رانا تنویر

شرقپورشریف(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت تمام فیصلے نواز شریف کے مشورے سے کرتی ہے۔
اپنے آبائی حلقے میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ کے پی کے صوبائی حکومت کا بنیادی کام امن وامان بحال کرنا ہے، مرکز اور افواج پاکستان دیگر ادارے صوبے میں مدد کے لیے جاتے ہیں اور مدد کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا تھا، اب پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے، شہباز شریف کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے۔وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بہت سہولیات مل رہی ہیں، مسلم لیگ ن کی قیادت جب جیل میں تھی تو اُنہوں نے مشکلات برداشت کیں، میاں محمد نواز شریف پاکستان کے سب سے بڑے سیاسی لیڈر ہیں۔رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ حکومت تمام فیصلے قائد میاں محمد نواز شریف کے مشورے اور ہدایت سے کرتی ہے، ستائیسویں آئینی ترامیم سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا، حکومت اور فوج کے درمیان بہترین کوارڈینیشن ہے۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر