پنجاب میں کچرا جمع کرنے کیلئے رنگدار کو ڑے دان استعمال کرنے کا حکم

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب میں کچرا جمع کرنے کے لئے ترقی یافتہ ممالک کی طرح رنگ دار کوڑے دان استعمال کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کے حکم نامہ کے مطابق تمام بازاروں، شاپنگ مالز، تجارتی مراکز،سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں رنگ دار کوڑے دان لگائیں جائیں گے، پہلے مرحلے میں گزشتہ سال ستمبر میں ’سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ پراسیس ‘ پنجاب بھر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں نافذ کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔حکام کے مطابق رنگ دار کوڑے دان نہ لگانے کی خلاف ورزی پر ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ قانون کے مطابق کارروائی کرے گا، پیلے رنگ کے ڈبوں میں کاغذ، پیکنگ کا سامان اور ردی جمع کی جائے گی جبکہ سبز رنگ کے ڈبوں میں بوتلیں، کانچ کے ٹکڑے، لیبارٹری میں استعمال ہونےو الا ضائع شدہ سامان ڈالا جائے گا۔حکمنامے کے مطابق سُرمئی (گرے) رنگ کے ڈبوں میں پھلوں کے چھلکے، ضائع شدہ کھانا، پتے اور گلی سڑی سبزیاں پھینکی جائیں گی اور لال رنگ کے کچرے کے ڈبے لوہے اور دیگر دھاتی کوڑے کے لئے استعمال ہوں گے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نارنجی (اورنج) ڈبے پلاسٹک ویسٹ کے لئے استعمال کئے جائیں گے تاکہ ان اشیائ کو دوبارہ استعمال کے قابل بنایا جائے گا،اس جدید طریقے کا مقصد کچرے کی مقدار میں کمی لانا اور ماحول دوست رویوں کو فروغ دینا ہے۔واضح رہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس میں الگ الگ رنگ کے کچرے کے ڈبوں میں الگ الگ قسم کا کوڑاکرکٹ جمع کیا جائے گا بلکہ عوام پنجاب مینجمنٹ ہیلپ لائن (1139)پر تعلیمی ادارے کچرے کو اٹھانے کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ رنگدار کوڑے دانوں کے انتظام میں اپنا کردار ادا کرے گا اور ماحولیات کے تحفظ کا ادارہ (ای پی اے) کے حکم نامے پر عمل درآمد یقینی بنائے گا۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر