چاہتے ہیں افغانستان میں استحکام آئے، دہشت گردی ناقابل قبول ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں افغانستان میں استحکام آئے، دہشتگردی ناقابل قبول ہے
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کا کہنا تھا کہ میری سب سے پہلی میٹنگ ماسکو میں تھی ،گزشتہ دس بارہ دنوں میں پاکستان کی سفارتی مصروفیات رہی، ماسکو، برسلز، بحرین کے دورے کیے۔اُنہوں نے کہا کہ ماسکو اجلاس میں پاکستان کی معاشی ترجیحات کا موقف پیش کیا،ایس سی او کانفرنس میں وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان کی نمائندگی کی اور ملک کی جانب سے شعبہ توانائی اور باہمی روابط بارے گفتگو کی۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سترہ اور اٹھارہ کو روس کا دورہ کیا، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، روسی صدر پیوٹن کو پاکستان کےدورے کی دعوت دی، دورہ ماسکو میں انتہائی کامیاب ملاقاتیں ہوئیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او ممالک کے ساتھ روابط کے مزید فروغ پر بھی غور ہوا، ماسکو میں سراہان حکومت کے اجلاس میں 11 فیصلے ہوئے، روسی صدر کے ساتھ خطے کی صورتِ حال اورغزہ میں امن کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔اُن کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے، ہم نے عوام قیادت کے ساتھ کیے تمام وعدے پورے کیے ، ہم افغان حکومت سے کے ساتھ اب بھی کھلے دِل سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان سے کہا کہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی نہ ہونے دیں، یورپی یونین نے افغانستان کے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کی، افغان مہاجرین کو ہم باعزت طور پر واپس بھیجتے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او اجلاس میں جی ایس پی پلس سمیت مختلف اُمور پر بات چیت ہوئی، حکومت پاکستان چاہتی ہے افغانستان کے لوگ ترقی کریں، یورپی حکام سے ملاقاتوں میں غلط فہمیوں کو دور کیا گیا، یورپی یونین کو بریف کیا کہ افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں افغانستان سے جاکر کہا امن ہی واحد راستہ ہے، افغانستان کی ترقی، دہشت گردی کا مسئلہ، سندھ طاس معاہدہ اور مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی، چاہتے ہیں افغانستان میں استحکام آئے، دہشتگردی ناقابل قبول ہے۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغان سرد جنگ کے دوران نیٹو کے ساتھ مل کر کام کیا، نیٹوہیڈ کوارٹرز میں نیٹو سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی، یورپی یونین کے 8ممبرز سے بھی ملاقات ہوئی، پاکستان نے افغان سرد جنگ کے دوران نیٹو کے ساتھ مل کر کام کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر