سندھ: طلبہ کیلئے موسم سرما میں مخصوص کلر یا ڈیزائن کی جیکٹ پہننے کی پابندی ختم

کراچی(نیشنل ٹائمز)صوبہ سندھ میں نجی سکولوں کو موسم سرما میں مخصوص کلر یا ڈیزائن کی جیکٹ پہننے کی پابندی سے روک دیا گیا۔
وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے صوبہ بھر کے تمام نجی سکولوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ رفیعہ جاوید نے واضح طور پر کہا کہ بچے سردیوں میں اپنی پسند کے گرم کپڑے اور جیکٹ پہن سکتے ہیں، سکول انتظامیہ بچوں کو مخصوص گرم لباس پہننے پر مجبور نہیں کرے گی، خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ سردیوں میں بچوں کی صحت ترجیح ہے، زبردستی کی مخوص گرم جیکٹس کی اجازت نہیں، بچے کسی بھی رنگ اور کسی بھی ڈیزائن کی گرم جیکٹ پہن سکتے ہیں، موسم سرما میں بچوں کی سہولت اولین ترجیح ہے۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر