سہیل آفریدی صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کیلئے وزیراعلیٰ بنا ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کے لئے وزیر اعلیٰ بنا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے اور جہاں بھی ہوگی انہیں اکاموڈیٹ کریں گے، خیبرپختونخوا کے عوام سے دلی افسوس ہے کہ ان کا وزیر اعلیٰ صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کیلئے بنا ہے اور عوام کی مشکلات سے انہیں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی کے پی کے وزیراعلیٰ مہمان بن کر آئیں تو سو بسم اللہ، لیکن اگر وفاق پر جلوس نکالنے آئیں تو معاملہ اور ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی بھی احتجاج کا شوق پورا کرے۔عظمیٰ بخاری نے اڈیالہ سے کبھی کوئی خیر کی خبر نہ آنے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جب بھی خبریں آتی ہیں تو ملک کے خلاف ہوتی ہیں۔صوبائی وزیر نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت اپنے گرے آٹھ جہازکی وضاحت نہیں دے سکا اور پاکستان کے خلاف پراکسی وار لڑ رہا ہے، جب جب اسے بے نقاب کیا جائے گا تو وہ بھاگ جائے گا، پاکستان کی بہتر خارجہ پالیسی سے آکسفورڈ میں بھارت بھاگنے پر مجبور ہوا۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر