پی ٹی آئی عوامی طاقت سے پارلیمنٹ کی کارروائی روک دے، محمود اچکزئی کی تجویز

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ہماری تجویز ہے کہ اگر بانی کی بہنوں سے ملاقات کروانی ہے تو عوامی طاقت سے پارلیمنٹ اور سینیٹ کی کارروائی روک دیں۔سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کے دھرنے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ دھرنا پلان نہیں تھا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خوش فہمی تھی وہ فیڈریشن کا یونٹ ہے، وزیر اعلیٰ کو یہ گماں تھا ان کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے لکھ کے دیا ہے تو انہیں اپنے لیڈر سے ملنے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے دیکھا کہ یہاں کوئی شرافت کی زبان نہیں سمجھتا، وزیر اعلیٰ نے جمہوری پشتون کی حیثیت سے یہاں دھرنا دیا، وزیراعلیٰ کا دھرنا شاید عدالتی آرڈر تک جاری رہے، ہمارا واسطہ 5 ہزار 3 سو ارب کے چور حکمرانوں سے پڑا ہے، یہ غاصب اور مینڈیٹ چور حکمران ہیں۔محمود خان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے شرم کا مقام ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھے اور ہم اسمبلی کی کارروائی چلنے دیں، وزیراعلیٰ اور ہمارے دوست یہاں بیٹھے رہیں گے، فجر کی نماز کے بعد صبح وہ اسلام آباد ہائی کورٹ آئیں گے، عدالت میں ہم بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر