پاکستان کیلئے متحدہ عرب امارات کے ویزے بند ہیں: وزارت داخلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے لئے متحدہ عرب امارات کے ویزے بند ہیں۔
قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ کے دوران وزارت داخلہ نے بتایا کہ امارات بڑی مشکل سے صرف ڈپلومیٹک پاسپورٹس اور بلیو پاسپورٹ پر ویزے دے رہا ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودیہ میں پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی لگتے لگتے بچ گئی، پاکستانی شہری متحدہ عرب امارات میں جرائم کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔یو اے ای مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور ترسیلات زر کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے، جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکینِ وطن رہتے اور کام کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر