پاکستان ، سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں البتار ٹو اختتام پذیر

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) اختتامی تقریب تبوک میں ہوئی ،ایس ایس جی اور سعودی آرمی کی کامبٹ ٹیموں نے حصہ لیا عملی تربیت کا شاندار مظاہرہ ،تمام تربیتی مقاصد کامیابی سے حاصل کیے گئے ،آئی ایس پی آر
پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں البتار ٹو اختتام پذیر ہو گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقیں 18سے 26 نومبر تک جاری رہیں، مشترکہ فوجی مشقوں میں پاکستان آرمی کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی ) اور سعودی آرمی کی کامبٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ مشقوں کی اختتامی تقریب تبوک سعودی عرب میں منعقد ہوئی،مشقیں انسداد دہشت گردی پر مرکوز رہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق کے دوران دونوں برادر ممالک کے جوانوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، عملی تربیت اور باہمی تعاون کا شاندار مظاہرہ کیا، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تمام تربیتی مقاصد کامیابی سے حاصل کیے گئے جو خطے میں امن، سلامتی اور مشترکہ دفاعی تیاری کے لیے دونوں ممالک کے مضبوط عزم کا اظہار ہے ۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر