10ماہ میں ڈی اے پی کھاد 23 فیصد مہنگی، بوری کی قیمت 14 ہزار 4سو سے زائد

اسلام آبا د(نیشنل ٹائمز) رواں سال کے دوران ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک ڈی اے پی کھاد 23 فیصد مہنگی ہوئی۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ڈی اے پی کے 50 کلو کے تھیلے کی کراچی پہنچنے پر قیمت 10828 روپے سے بڑھ کر 13344 روپے ہو گئی۔اسی عرصے میں مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ سامنے آیا جہاں 50 کلو کا تھیلا 12022 روپے سے بڑھ کر 14416 روپے تک پہنچ گیا ۔وزارتِ غذائی تحفظ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں ڈی اے پی کھاد کی قیمت 14 ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ۔ وزارت نے وضاحت کی کہ عالمی مارکیٹ میں ڈی اے پی کھاد تقریباً 800 ڈالر فی ٹن کے حساب سے دستیاب ہے جس کے مطابق 50 کلو کے تھیلے کی قیمت 14 ہزار روپے بنتی ہے ، لہٰذا اس سے زائد وصول کرنا غیر مناسب ہے ۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر