بھارت میں انسانی حقوق کی پا مالیوں پر تشویش :پاکستان

اسلام آبا د(نیشنل ٹائمز) مقبوضہ جموں و کشمیر میں 2,800افراد بلا جواز گرفتار،سیاسی قید یوں کو رہا کیاجائے بھارت بنیادی آزاد ی حقوق بحال ، بامعنی مذاکرات کیلئے ماحول سازگار بنائے ، دفتر خارجہ
پاکستان نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ماہرین کی رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارتی قبضے کے تحت کشمیری عوام کو مسلسل جبر و استبداد، بنیادی حقوق کی پامالی اور سیاسی آواز کو دبانے کی مختلف شکلوں کا سامنا ہے ۔بھارت انسانی حقوق کی پامالیاں بند کر کے مقبوضہ کشمیر کے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے ، ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بیان میں کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے ماہرین کے ان مشاہدات کو تشویش کے ساتھ دیکھتا ہے کہ بھارت کی سخت گیر پالیسیوں کے نتیجے میں صحافیوں، طلباء اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت تقریباً 2,800 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ جیسے قوانین کا بے جا استعمال غیر معینہ مدت تک اور بلاجواز حراست کا باعث بن رہا ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ تشدد، حراست میں اموات، غیر مواصلاتی قید، عدالتی عمل تک رسائی سے محرومی، گھروں کی مسماری، جبری بے دخلی، بار بار مواصلاتی بلیک آؤٹ اور 8 ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بلاکنگ جیسے اقدامات اظہارِ رائے کی آزادی کو کچلنے کی واضح مثالیں ہیں۔ اس کے علاوہ نفرت انگیز تقاریر میں اضافہ اور مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانا نہایت تشویشناک ہے ۔پاکستان کے مطابق یہ نتائج کشمیری عوام پر بھارتی ریاستی جبر اور بھارت میں مذہبی اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور مسیحیوں کے خلاف امتیازی سلوک سے متعلق پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی تصدیق کرتے ہیں، پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بھارت اپنے جابرانہ اقدامات فوری طور پر روکے ، مقبوضہ کشمیر میں تمام سیاسی قیدیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کرے اور مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کرے ۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر کے پرامن، منصفانہ اور دیرپا حل کے لئے پرعزم ہے ، پاکستان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ آبادیاتی اور قانونی تبدیلیاں واپس لے ، بنیادی آزادیوں کو بحال کرے اور بامعنی مذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنائے ، پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور غیر ملکی قبضے کے خلاف ان کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر