جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزازمیں الوداعی تقریب

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں سابق جوائنٹ چیفس اور سینئر افسران نے شرکت کی، جنرل ساحر شمشاد مرزا کی 40 سالہ عسکری خدمات پر شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فرائض احسن انداز میں ادا کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور مادرِ وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ موجودہ جیو سٹریٹجک حالات میں مضبوط دفاع قومی سلامتی کا بنیادی ستون ہے ، قوم کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، افواج پاکستان مزید مستحکم بنانے کے لیے تیار ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق الوداعی تقریب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں سمارٹ ٹرائسروسز گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر