گورنر کی منظوری کے بعد پنجاب میں موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کا نفاذ

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب میں موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کا نفاذ ہوگیا، گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 نافذ کر دیئے گئے۔

موٹر وہیکل آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں گاڑیوں، ڈرائیونگ لائسنس اور ٹریفک سسٹم میں بڑے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔آرڈیننس کے مطابق ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار، تھری ویلر کو 3 ہزار روپے، کار کو 5 ہزار روپے، 2000 سی سی کی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے اور دو ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو سگنل خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔اس کے علاوہ اوورلوڈنگ پر تھری ویلر کو 3 ہزار روپے، 2 ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کو 5 ہزار روپے اور 2 ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ ٹرالر کو اوور لوڈنگ پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔آرڈیننس کے تحت دھواں چھوڑتی موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے، تھری ویلر گاڑی کو 3 ہزار روپے، بڑی گاڑی کو 8 ہزار روپے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو دھواں چھوڑنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر