اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر ملکی طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر کے بروقت اقدام نے طیارے کو بند رن وے پر لینڈنگ کرنے سے روک دیا، سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر 728 جدہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی تھی جہاں رن وے 28 لیفٹ مرمت کیلئے بند ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے رن وے 28 لیفٹ بند ہونے اور رن وے 28 رائٹ کھلے ہونے کا نوٹم بھی جاری کیا ہوا ہے، سعودی ایئرلائن کے پائلٹ نے لینڈنگ اپروچ 28 رائٹ کے بجائے 28 لیفٹ کے بند رن وے کی بنائی، کنٹرول ٹاور پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کے پائلٹ کو غلط رن وے پر ہونے کا بتایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائن کا پائلٹ آخری وقت تک کہتا رہا کہ وہ ٹھیک رن وے پر ہے، ایئر ٹریفک کنٹرولر نے عین وقت پر پائلٹ کو لینڈنگ سے روک کر دوبارہ چکر لگانے کو کہا، دوسری کوشش میں سعودی ایئرلائن کے بوئنگ 777 طیارے نے درست رن وے پر لینڈ کیا۔جس وقت طیارے نے 28 لیفٹ پر لینڈنگ اپروچ بنائی اس وقت رن وے پر بڑی تعداد میں لوگ اور گاڑیاں موجود تھیں، غلط رن وے پر لینڈنگ ہو جاتی تو سنگین حادثہ پیش آسکتا تھا، سعودی ایئرلائن کے بوئنگ 777 طیارے میں سیکڑوں مسافر موجود تھے، پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر