غزہ سے صیہونی فوج کا انخلا اور خلاف ورزیوں پر اسرائیل کا احتساب کیا جائے: پاکستان

نیویارک(نیشنل ٹائمز)پاکستان نے غزہ میں فوجی جنگ بندی کی پاسداری اور اسرائیلی فوج کے فوری انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کا احتساب بھی کیا جائے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملوں میں 300 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، غزہ میں 2 سال سے جاری جنگ میں 70 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوئےپاکستانی مستقل مندوب نے کہا کہ لوگ دہشت میں زندگی گزار رہے ہیں غزہ امن عمل میں اس لئے شامل ہوئے کیونکہ یہ فلسطینی ریاست کے قیام کا واضح راستہ ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان آزاد ریاست کے قیام کی جدوجہد میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور بلاتعطل انسانی امداد تک رسائی کی ضمانت دی جائے۔عاصم افتخار نے مزید کہا کہ غزہ کی بحالی اور تعمیرنو کا عمل بغیر کسی تاخیر کے شروع ہونا چاہیے، کسی بھی حالت میں نہ الحاق کیا جائے اور نہ ہی غزہ سے جبراً بے دخلی ہو۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر