وزیراعظم سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ‏ وزیراعظم سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
دونوں ملکوں میں اقتصادی، دفاعی، سکیورٹی اور دیگر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، پاکستان کیلئے غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی پر سعودی عرب کو سراہا، وزیراعظم کا گزشتہ دو ماہ کے دوران ریاض کے انتہائی کامیاب دوروں کا بھی ذکر ہوا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، دوطرفہ دفاعی تعاون مزید گہرا کرنے کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کیلئے دونوں ملکوں نے مشترکہ عزم اجاگر کیا، جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کو سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے بہترین دفاعی اور تزویراتی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے مضبوط خواہش کا اعادہ کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر