جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ‏ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کر دیئے گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت کے بعد تقرری کی منظوری دے دی۔
گلگت بلتستان چیف کورٹ کے سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ) یار محمد خان کو گلگت بلتستان کا کیئرٹیکر وزیراعلیٰ مقرر کیا گیا، وہ ضلع استور کے گاؤں ناصرآباد سے تعلق رکھتے ہیں اور قانون و عدلیہ کے شعبے میں دہائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔جسٹس (ر) یار محمد نے کراچی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد گلگت بلتستان میں تقریباً 15 سال تک وکالت کی، انہوں نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کے ذریعے سول جج کا امتحان پاس کیا، جس کے بعد وہ مختلف عدالتی مناصب پر فائز رہے۔وہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، چیف کورٹ کے رجسٹرار اور بعد ازاں گلگت بلتستان چیف کورٹ کے جج تعینات ہوئے، جج کے طور پر اپنے دور میں انہوں نے آئینی، سول اور انتخابی نوعیت کے اہم مقدمات کی سماعت کی، وہ الیکشن ٹریبونل کے رکن کی حیثیت سے انتخابی تنازعات اور نامزدگیوں سے متعلق اپیلوں کی جانچ پڑتال میں بھی شامل رہے۔بطور جج انکا کردار غیر متنازعہ اور پروفیشنل رہا ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے قانونی شعبے میں اپنی خدمات جاری رکھیں، اس وقت ’’دی لیگل اکیومن‘‘کے ساتھ بطور مینٹر منسلک ہیں، جہاں وہ نوجوان وکلاء کی رہنمائی کے ساتھ آئینی، سول اور اپیل کے معاملات پر مشاورت فراہم کرتے ہیں۔نامزدگی کے بعد جسٹس (ر) یار محمد سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے وسیع عدالتی تجربے کی بنیاد پر گلگت بلتستان میں شفاف انتخابی عمل اور انتظامی تسلسل کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر