دھاندلی کا الزام تب لگاتے جب یہ میدان میں ہوتے:عطا تارڑ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ دھاندلی کا الزام تب لگاتےجب یہ میدان میں ہوتے، کسی عمل میں شریک نہ ہو اور پھر دھاندلی کا الزام لگانا غلط بات ہے، سیاست میں سب سے بڑی غلطی بائیکاٹ کی ہوتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے، معرکہ حق میں ڈیجیٹل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا، ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے دشمن کو دشمن کی زبان میں جواب دینا ضروری ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے، ہر موقع پر بھرپور ساتھ دیا، جماعت اسلامی نے ہمیشہ پُرامن احتجاج کیے، جماعت اسلامی نے اتنا بڑا جلسہ کیا ایک پتا بھی نہیں ٹوٹا۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا پر قومی سلامتی اداروں کے خلاف مذموم مہم چلائی جاتی ہے، سیاست میں بات چیت اور مکالمے سے ہی معاملات آگے بڑھتے ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ مثبت رویے سے مسائل کا حل ممکن ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز مل کر آگے بڑھیں، ڈیجیٹل میڈیا کا فیک نیوز کی روک تھام میں اہم کردار ہونا چاہئے۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر