سرگودھا میں معذور افراد نے ووٹ کاسٹ کیا، ساہیوال کا دولہا بارات سمیت پولنگ سٹیشن جا پہنچا

سرگودھا، ساہیوال(نیشنل ٹائمز) ضمنی الیکشن کیلئے گہما گہمی عروج پر رہی، ووٹرز کا پرجوش انداز دکھائی دیا۔
پی پی 73 سرگودھا میں معذور افراد نے ووٹ کاسٹ کیا، این اے 143 ساہیوال میں دولہا بارات سمیت پولنگ سٹیشن جا پہنچا، ووٹ کاسٹ کرکے قومی فریضہِ انجام دیا، چیچہ وطنی میں لیگی امیدوار طفیل جٹ کی آزاد امیدوار فلک شیر سے تلخ کلامی ہوئی، پولیس نے بیچ بچاؤ کرایا۔پی پی 98 چک جھمرہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ووٹر نے ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی، چیف الیکشن کمشنر نے بیلٹ پیپر کی تصویر شیئر کرنے کا نوٹس لے لیا، فیصل آباد پولیس نے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو بنانے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ عابد شیر علی کی بھی ووٹ ڈالنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی،عابد شیر علی کو ووٹ کی رازداری پامال کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا، ریٹرننگ افسر نے آج وضاحت کیلئے طلب کر لیا۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر