الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔
الیکشن کمیشن میں وزیر مملکت طلال چودھری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی، وزیر مملکت پیش نہ ہوئے، وکیل بھیج دیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے، ابھی ہم بلال چودھری کو نااہل نہیں کرتے، صرف کامیابی کا نوٹیفکیشن روک رہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی، کمیشن حکام نے کہا کہ طلال چودھری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، وزیر مملکت طلال چودھری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وزیر مملکت نے خلاف ورزی کی اور آنا بھی گوارا نہیں کیا، کمیشن حکام نے آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن ماضی میں ایک وزیر اور امیدوار کے خلاف کاروائی کر چکا ہے، وزیر مملکت کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔وکیل طلال چودھری نے بتایا کہ طلال چودھری نے مجھ سے رابطہ کیاکہ وہ کمیشن میں پیش ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر