مغل پورہ جلاؤ گھیراؤ کیس میں یاسمین راشدکی ضمانت منظور

لاہور(نیشنل ٹائمز)پی ٹی آئی رہنماکی 3مقدمات میں درخواست ضمانت پرسماعت 27نومبر کو ہوگی
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کو تھانہ مغل پورہ کی حدود میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،یاسمین راشد کے وکلاء کاکہناتھاکہ اسی مقدمے میں اعجاز چودھری سمیت دیگر ملزموں کی ضمانت منظور ہو چکی ہے ،عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت منظور کر لی اورایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے پررہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔واضح رہے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 9 مئی کے تین مقدمات میں دس، دس سال قید کی سزا ہو چکی ہے جبکہ تین مقدمات میں درخواست ضمانت پرسماعت 27 نومبر کو ہوگی، یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس میں بری بھی ہوچکی ہیں۔لاہور ہائیکورٹ میں سابق ارکان اسمبلی احمدخان بھچر اور محمد احمد چٹھہ کی نااہلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئیں ،جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس ملک اویس خالد پر مشتمل دو رکنی بینچ انٹرا کورٹ اپیلوں پر 26 نومبر کو سماعت کریگا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد کی سربراہی میں دورکنی بینچ این اے 104فیصل آباد اورپی پی 203ساہیوال میں ضمنی انتخابات روکنے کی درخواست پر سماعت کل کرے گا ۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر