یورپ جانیکی غیر قانونی کوشش ،شیخوپورہ کے 2 نوجوان جاں بحق

شیخوپورہ(نیشنل ٹائمز)کاشف جٹ اور آصف جٹ لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے پر ڈوب گئے لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام، سپردخاک، مکینوں کا ایجنٹوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ ۔
ڈنکی لگا کر یورپ جانے کی کوشش میں شیخوپورہ کے رہائشی 2نوجوان کشتی الٹنے سے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ، لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام ۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی جانے کی کوشش میں شیخوپورہ کے نواحی گاؤں کجر کے رہائشی 38سالہ محمد کاشف جٹ اور 40 سالہ محمد آصف جٹ لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے کے باعث ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ، دونوں نوجوان سعودی عرب عمرہ کرنے کے بعد لیبیا گئے اور وہاں سے ڈنکی لگاکر اٹلی جانے کی کوشش کر رہے تھے ،متوفی نوجوانوں کی لاشیں آبائی علاقہ پہنچا دی گئیں جہاں نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل دونوں نوجوانوں نے غیر قانونی طریقے سے اٹلی جانے کیلئے سکنہ کریال جٹووالا تحصیل نوشہرہ ورکاں کے رہائشی ایک ایجنٹ کو 30 لاکھ روپے ادا کئے تھے ،اسی ایجنٹ نے پہلے انہیں سعودی عرب کے ویزے دلائے پھرمصر پہنچایا اور وہاں سے لیبیا منتقل کیا تھاجہاں وہ کشتی حادثہ میں دم توڑ گئے ۔متوفی محمد کاشف ایک بیٹے کا باپ اور محمد آصف تین بیٹوں کا باپ تھا۔ اہلِ علاقہ نے حکومت سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر