کراچی(نیشنل ٹائمز)اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہرو ں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 ملزموں کو گرفتار کرکے 4 کروڈ 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 56.750 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب رکشہ سے 3.6کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ جناح ایئرپورٹ پر کراچی سے دبئی جانے والے مسافر کے سامان میں رکھی اسپغول کی بوتل سے 0.150 کلوگرام کوکین برآمدکرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ گوادر چربدر کوسٹل لائن پسنی کے قریب چھپائی گئی 30 کلو گرام ہیروئن اور 23 کلو گرام آئس برآمدکرلی گئی۔ انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اے این ایف:منشیات سمگلنگ کیخلاف آپریشن،2ملزم گرفتار 4کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد



