راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان سسٹم آج سے فعال

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم آج سے فعال ہوگیا ہے۔
سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں سے خودکار ای چالان کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت خلاف ورزی کی تصاویر اور کوڈ کے ساتھ ای چالان گاڑی کے مالک کو موصول ہوگا اور جرمانہ مقررہ وقت پر جمع کرانا لازم ہوگا۔ای چالاننگ سسٹم کو سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک کیا گیا ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار سی سی ٹی وی کیمروں سے چالان جاری کیے جائیں گے، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر خودکار جرمانہ جب کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل، لین وائلیشن اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر بھی فوری ای چالان جاری ہوگا۔اسی طرح غیرنمونہ اور غیرقانونی نمبر پلیٹ پر بھی خودکار کارروائی کی جائے گی اور خلاف ورزی ریکارڈ ہوتے ہی چالان جاری ہو کر گھر کے پتے پر بھیج دیا جائے گاراولپنڈی میں سیف سٹی کے تحت 359 مقامات پر 2000 سے زائد کیمرے نصب ہیں جب کہ داخلی و خارجی راستوں پر 15 کیمرے لگائے گئے ہیں، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے عوامی مقامات کی مانیٹرنگ مؤثر انداز میں کی جارہی ہے اور ٹریفک مینجمنٹ، ٹریفک پولیس کی کارکردگی اور اہم سڑکوں کی نگرانی بھی نظام کا حصہ ہے۔حکام کے مطابق سرویلنس سسٹم جرائم اور واقعات کی بروقت رپورٹنگ میں بھی مددگار ثابت ہورہا ہے۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر