ڈاکٹر کمال احمد یونیورسٹی آف تربت کے نئے پرو وائس چانسلر تعینات

تربت (نیشنل ٹائمز) یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گورنر بلوچستان و چانسلر یونیورسٹی آف تربت نے تربت یونیورسٹی کے پروجیکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر کمال احمد کو یونیورسٹی کانیا پرو وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔ڈاکٹر کمال احمد مختلف اہم تعلیمی اور انتظامی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ وہ اس سے قبل لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں فیکلٹی آف انجینئرنگ کے ڈین کے عہدے پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے انجینئرنگ کی تعلیم کو فروغ دینے میں مثالی کرداراداکیا ہے۔ یونیورسٹی آف تربت کے ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی ان کی خدمات قابل ستائش رہی ہیں جن کا ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پلاننگ کمیشن سمیت دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے بھی باقاعدہ اعتراف کیاہے۔ بطورنئے پرووائس چانسلر انکی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے تربت یونیورسٹی کی انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران نے اس امید کا اظہار کیا ہےکہ ڈاکٹر کمال احمد اپنی بصیرت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہوئے تربت یونیورسٹی کی ترقی میں بھرپور کردار اداکریں گے۔دریں اثناء یونیورسٹی آف تربت کی انتظامیہ اور تدریسی عملے نے عہدہ برآ ہونے والے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد کی تعلیمی اور انتظامی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے بطور پرووائس چانسلر تربت یونیورسٹی میں اپنی چار سالہ مدت کامیابی سے مکمل کی ہے اور اب محکمہ ہائر ایجوکیشن حکومت بلوچستان میں بطور ڈائریکٹر اکیڈمک مینجمنٹ تعینات ہوئے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن،یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے نے ڈاکٹر منصور احمد کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور تربت یونیورسٹی کی ترقی کے لئے ان کی مخلصانہ خدمات پر تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر