چین نے جنگلات اور چراہ گاہوں کو آتشزدگی سے بچانے کا ضابطہ جاری کر دیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے جنگلات اور چراہ گاہوں کو آتشزدگی سے بچانے اور اس پر قابو پانے کے متعلق ریاستی کونسل کا ضابطہ جاری کرنےکے حکم نامے پر دستخط کر دئیے، جو یکم جنوری 2026 سے نافذالعمل ہوگا۔اس نئے ضابطے کا مقصد عوام کی زندگیوں اور املاک کا تحفظ کرنا، جنگلات اور چراہ گاہوں کے وسائل کو محفوظ بنانا اور ماحولیاتی سلامتی کو برقرار رکھنا ہے۔ضابطے کے تحت متعلقہ اہل سرکاری محکمے جنگلات اور چراہ گاہوں کو آتشزدگی سے بچانے کے لئے کام کرنے اور ہنگامی ردعمل کے منصوبے بنائیں گے۔ اس میں آگ کو روکنے والی خندقوں اور حصہ بندی کی سہولیات کی تعمیر کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ معمول کے گشت اور آگ کی روک تھام کے معائنوں کو بھی مضبوط بنانے کا کہا گیا ہے۔ضابطے میں مقامی حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آگ کا انتباہ موصول ہونے پر فوری طور پر ہنگامی ردعمل کے پروٹوکول کو فعال کریں جس میں خطرات سے دوچار افراد کا بروقت بچاؤ اور انخلا شامل ہے۔ضابطے میں جنگلات اور چراہ گاہوں کے انتظامی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت قانونی ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: ایرانی وزیر خارجہ
سمندری حدود کا دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت
بھارت دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے: خواجہ آصف
امریکا، ایران ثالثی: دفتر خارجہ کی سوشل میڈیا پر سرگرم خبروں کی تردید
بھارت سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ، پاکستان کا ثالث بن کر ابھرنا بڑا دھچکا ہے: بھارتی میگزین
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر