برسلز: پاکستان اور سری لنکا نے برادرانہ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا

برسلز (نیشنل ٹائمز) برسلز میں منعقدہ چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سری لنکا کے نائب وزیرِ خارجہ ارون ہیماچندرا سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سری لنکا کے برادرانہ تعلقات کے فروغ اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے ذریعے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت، ثقافت، تعلیم، دفاع، زراعت اور افرادی قوت کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی۔ دونوں ممالک نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر