پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر زور

برسلز (نیشنل ٹائمز) برسلز میں منعقد ہونے والے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ سلووینیا کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ و یورپی امور تنجا فاجون سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور یورپی یونین کے وسیع تر فریم ورک میں تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے تجارتی و اقتصادی تعاون، علاقائی اور عالمی سلامتی کے امور اور امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے قیام کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط بھی کیے گئے۔ ملاقات میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کے لیے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر