لاہور ہائیکورٹ کی سڑکوں پر دھواں چھوڑتی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نیلا گنبد پراجیکٹ میں تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کو خوش آئند قرار دے دیا، عدالت نے سڑکوں پر دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بہاولپور میں اس وقت سب سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ ہو رہا ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ ہیوی ٹریفک ہے، سڑکوں پر ابھی بھی دھواں چھوڑتی گاڑیاں نظر آتی ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محکمہ ماحولیات کے سینئر آفیسرز سڑکوں پر کھڑے نظر آنے چاہیے آپ جب سڑکوں پر نظر آئیں گے تو لوگ خود احتیاط کریں گے، لاہور میں ابھی بھی بہت سے تعمیراتی کام جاری ہیں، تعمیراتی کاموں کی وجہ سے گرد ہی گرد ہے۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اینٹی سموگ کا کوئی فائدہ نہیں ہے اگر اتنی ہی گرد پھر آنی ہے اس چیز کو روکنا پڑے گا، ایل ڈی اے سمیت دیگر محکموں پر اپنا کام مکمل کرنا چاہیے۔عدالت نے واسا کے میٹرز کے حوالے سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی۔سرکاری وکیل نے عدالت میں یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کنٹونمنٹ ایریاز میں بغیر اجازت کے کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا۔پی ایچ اے کے وکیل نے کہا کہ ییلو لائن پروجیکٹ میں مجھے کنسٹلنٹ رکھا گیا تو میں نے صاف کہا تھا کہ کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا، میں نے ڈی جی کو بھی کہا تھا کہ آپ نے اگر درخت کاٹنے کی منظوری دی تو میں استعفی دے دے دوں گا۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ یہ بہت زبردست بات ہے انسان کو اپنے اصولوں کا پکا ہونا چاہیے۔دوران سماعت لاہور میں ایل ڈی اے کے سڑکوں کی بحالی کے منصوبے کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ شہر میں سڑکوں کی بحالی کے 62 منصوبے جاری ہیں، 27 منصوبے تاحال واسا نے ایل ڈی اے کے حوالے نہیں کئے، جبکہ 35 منصوبے واسا نے مکمل کر کے ایل ڈی اے کے حوالے کر دیئے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے کارروائی ایک ہفتے کے لئے ملتوی کرتے ہوئے متلعقہ محکموں سے رپورٹس طلب کر لیں۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر