سیاسی فیصلہ سازی سے متعلق یوکے کوویڈ 19 کی انکوائری رپورٹ جاری

لندن(نیشنل ٹائمز) سیاسی فیصلہ سازی سے متعلق یوکے کوویڈ 19 کی انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کے وزیراعظم بورس جانسن حالات سے نمٹنے میں ناکام نظر آئے۔رپورٹ کے مطابق حکومت کا کورونا کے دوران مارچ 2020ء میں ردعمل بہت کم اور بہت تاخیر سے تھا، انگلینڈ میں کورونا میں ایک ہفتہ قبل لاک ڈاؤن لگانے سے 23 ہزار جانیں بچ سکتی تھیں، سماجی دوری اور کوویڈ علامات والے افراد کو تنہا رکھنے سے لاک ڈاؤن کے بر وقت نفاذ سے بچا جا سکتا تھا۔انکوائری رپورٹ کے متن کے مطابق کورونا کے بعد کی لہروں سے سبق نہ سیکھنا ناقابل معافی تھا، کورونا میں مارچ 2020ء سے مئی 2023ء کے درمیان 2 لاکھ 2 ہزارافراد ہلاک ہوئے، سرکاری سائنسدان ابتدائی دنوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی رفتار کا اندازہ نہیں لگا سکے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ سیاستدان اور ان کے مشیروں کی طرف سے کورونا کے قواعد کی خلاف ورزی سے عوام کا اعتماد مجروح ہوا، کورونا میں بچوں کو ترجیح نہیں دی گئی، وزرا سکولوں کی بندش کے نتائج کا درست اندازہ لگانے میں ناکام رہے، لاک ڈاؤن نے معاشرے پر داغ چھوڑے اور عدم مساوات کو مزید فروغ ملا۔



  تازہ ترین   
مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: ایرانی وزیر خارجہ
سمندری حدود کا دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت
بھارت دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے: خواجہ آصف
امریکا، ایران ثالثی: دفتر خارجہ کی سوشل میڈیا پر سرگرم خبروں کی تردید
بھارت سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ، پاکستان کا ثالث بن کر ابھرنا بڑا دھچکا ہے: بھارتی میگزین
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر